Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج نے ملک کو بڑی مصیبت سے نکالا،لاہور ہائیکورٹ

  لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے مجلس وحدت المسلمین کے لاپتہ رہنما ناصر عباس شیرازی کی بازیابی میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس قاضی محمد امین نے درخواست پر سماعت کی۔جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا وقت ہے عدلیہ کے خلاف حکومتی سطح پر تلخ باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے وزیروں کو کہیں کہ عدلیہ کی عزت کرنا سیکھ لیں۔ فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین کام کر رہی ہے، سب جانتے ہیں کہ فوج نے ملک کو کتنی بڑی مصیبت سے نکالا۔فوج اپنا کردار ادا نہ کرتی تو نہ جانے کتنی لاشیں گر جاتیں۔انہوں نے کہاکہ میجر اسحٰق شہید کی ایک سالہ بیٹی کی اپنے والد کے تابوت پر بیٹھی تصویر فوج کی قربانیوں کا ثبوت ہے۔ میجر اسحٰق کی بیٹی کی وہ تصویر دیکھ کر رات بھر سو نہیں سکا۔

شیئر: