Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ارب ڈالر کے بدلے شہزادے کی رہائی

ریاض .....ایک سعودی عہدیدار نے انکشا ف کیا ہے کہ بدعنوانی کے مسائل میں زیر حراست ایک شہزادے کو ایک ارب ڈالر سرکاری خزانے میں واپس کرنے کی حامی بھرنے پر رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ سرکاری عہدیدار نے سمجھوتے کی حقیقی رقم واضح شکل میں نہیں بتائی تاہم یہ عندیہ ضرور دیا ہے کہ رقم ایک ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ جس شہزادے کو رہا کیا گیا ہے اس نے بدعنوانی کا اعتراف کرلیا ہے اور معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر سے زیادہ ادا کرنے کی حامی بھرلی۔ 3اور ملزمان نے بھی معاملہ رفع دفع کرنے کا سمجھوتہ کرلیاہے۔اٹارنی جنرل نے کم از کم 5افراد کی رہائی کا فیصلہ صادر کیا ہے۔ نام نہیں بتائے گئے۔
 
 
 

شیئر: