Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کی مہمان نوازی مشہور ہے، صنم بخاری

 نارویجین ماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی تو پوری دنیا میں مشہورہے۔ یہاں جو ایک بار چلا آتا ہے پھروہ باربار آئے بغیر نہیں رہ پاتا۔صنم بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگردیکھا جائے تو پاکستان آنے والا چاہے مغربی ملک سے ہو یا مشرقی ملک سے ، وہ دوبارہ یہاں آنے کو ترجیح دیتا ہے ۔ یہ لوگ خواہ مختصردورے پرپاکستان آئیں مگر پھر تمام عمر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی مثال دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر، گاو¿ں اور دیہات میں چلے جائیں وہاں پرمہمانوں کوبہت عزت دی جاتی ہے۔ لذیز پکوانوں سے تواضع ہوتی ہے اورپھراپنے علاقے کے عکاس تحائف بھی دئیے جاتے ہیں جن کو لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مسترد ہونے کے باوجود ہار نہ ماننے والی کامیاب ہستیاں
صنم بخاری نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے معروف فنکار مثلاًنصیرالدین شاہ، شتروگھن سنہا، دلیرسنگھ مہدی، ہنس راج ہنس، ہدایتکار مہیش بھٹ ، پوجا بھٹ، اداکارراج ببر، شردکپور، رتنا پاٹھک ، نادرہ ببراورمیکا سنگھ متعدد مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ بہت سے فنکار پاکستانی فلموں، ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اورمستقبل میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:دیپیکا نے پرینکا کی چھٹی کرا دی
ماڈل صنم بخاری نے کہا کہ اگر دنیا کے بیشتر ممالک کے فنکاروں کو بھی پاکستانی فلموں اور دیگر پراجیکٹس کا حصہ بنایا جائے تومجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کے خلوص، چاہت کا اثرانہیں یہاں کام کرنے پرمجبورکرے گا تاہم اس طرح سے بھی پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھرمیں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں دیرکرنے کی بجائے پاکستانی سفارت خانوں کی مدد سے فوری پیشرفت کرنی چاہئے۔ یہ ایک بہترین راستہ ہے، جس سے پاکستانی ثقافت دنیا تک پہنچ پائے گی اور دوسرے ممالک سے تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔
 

شیئر: