محسن عباس فلم کے بعد ٹی وی ڈرامے میں

پاکستانی فنکار و گلوکار محسن عباس حال ہی میں ریلیز ہونےوالی فلم ' نامعلوم افراد ٹو' میں داکاری کرنے کے بعد ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں کی طرف آگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق محسن عباس ہدایتکار علی حسن کے نئے ٹی وی ڈرامے ' میراث' میں اداکاری کررہے ہیںجس میں محسن کےساتھ اداکارہ سویرا ندیم، صبور علی سمیت دیگر اداکار کام کررہے ہیں۔ اس ڈرامے کو نجی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل پر دسمبر سے نشر کیاجائےگا۔ محسن اس سے قبل بھی کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ انہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔محسن عباس نجی نیوز چینل کے مشہور ٹی وی پروگرام میں بطور ڈی جے بھی کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: