Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں دہشت گرد حملہ،9ہلاک،حملہ آور مارے گئے

  پشاور..پشاور کی زرعی ڈائریکٹریٹ کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج ،ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ حملہ آور مارے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کی زرعی یونیورسٹی کے سامنے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی عمارت پر حملہ کیا ۔برقع میں ملبوس دہشت گرد زرعی ڈائریکٹریٹ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ عینی شاہدین نے بتایا حملے کے وقت زرعی ڈائریکٹوریٹ کے ہاسٹل میں موجود طلبہ نے جان بچانے کے لئے بالائی منزل سے چھلانگ دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران 2 اہلکارزخمی ہوئے ۔یو نیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر: