Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی کی ساﺅتھمپٹن کیخلاف کامیابی

 
لندن: انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی نے ساوتھمپٹن کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-2 سے ہرا دیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹرسٹی اورساوتھمپٹن کی ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے تاہم میچ کے پہلے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے 47 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے کیون نے شاندار گول کر دیا۔ حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور 75 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ مانچسٹر سٹی کے رحیم ا سٹرلنگ نے کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل بہترین گول کر کے اپنی ٹیم کو1-2کی برتری دلوا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ 

شیئر: