Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زرعی انسٹی ٹیوٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند

پشاور ... دہشت گرد حملے کے بعد زرعی ڈائریکٹوریٹ انسٹیٹیوٹ غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔ صوبے کے دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ دہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔تحقیقاتی حکام نے سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی ۔ مرنے والے دہشت گردوں کے اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دیئے گئے ۔دریںاثناءحکومت نے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے مالی معاوضے کا اعلان کیاہے۔ خیبرپختونخواحکو مت کی طرف سے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو بھی انعامات دئیے جائیں گے۔

شیئر: