Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحٰق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ چیلنج

اسلام آباد.. وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ٹرائل کورٹ کی جانب سے مفرور قرار دینے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔اسحٰق ڈار کے وکیل نے درخواست میں چیئرمین نیب، جج احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ طبیعت خراب ہونے سے قبل اسحٰق ڈار باقاعدگی سے ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتے رہے ۔صحت کی خرابی کے باعث اب پیش نہیں ہوسکتے۔ درخواست میں ہائی کورٹ سے حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔
 

شیئر: