میئرلندن کیلئے ممبئی میں پارٹی،بالی وڈ ستاروں کی ملاقات
بالی وڈ کے اداکاروں نے ہندوستان کے دورے پر ممبئی آئے ہوئے لندن کے میئر صادق خان سے ملاقات کی ۔ ہندوستان کے معروف تاجر مکیش امبانی نے صادق خان کے اعزاز میں شاندار پارٹی منعقد کی جہاں معروف شخصیات سمیت بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی جن میں امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان،سری دیو ی، کترینہ کیف، جیکولین فرنانڈس، عالیہ بھٹ، کرن جوہرو دیگر شامل تھے۔میئرلندن نے اپنے ہندوستان کے دورے کی تصاویر اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر شیئر کردی ہیں۔واضح رہے کہ میئر لندن صادق خان ان دنوں ”لندن از اوپن“ نامی مہم چلارہے ہیں جسکا مقصد برطانیہ کے جنوبی ایشیائی ممالک کےساتھ کلچر و کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہے اس مہم کیلئے وہ ہندوستان پہنچے ہیں۔ وہ پاکستان بھی جائیں گے۔