سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 16 سالہ نوجوان کو ایک ماہ کومہ میں رہنے کے بعد ہوش آگیا۔
کنگ سعود میڈیکل سٹی میں زخمی نوجوان کے متعدد آپریشن کیے گئے جو کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
-
سات سالہ بچے کی حاضر دماغی سے بہن کی جان بچ گئیNode ID: 700711
-
سعودی عرب میں انڈین شہری کی فری اوپن ہارٹ سرجری، جان بچ گئیNode ID: 877970
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو ایک ماہ قبل بے ہوشی کی حالت میں ریاض کے کنگ سعود میڈیکل سٹی ہسپتال لایا گیا۔
زخمی نوجوان کا طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا اسے سر اور مختلف مقامات پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ سر میں لگنے والی چوٹ سے خون جمع ہوجانے کے باعث نوجوان مکمل طور پر کومے میں چلا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا’ نوجوان کی حالت کو دیکھتے ہوئے اس مکمل طورپر مصنوعی تنفس پر رکھا گیا۔‘
آپریشن کے بعد اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا جہاں اسے مستقل بنیادوں پر آبزرویشن میں رکھا گیا۔‘
بعدازاں مسلسل نگرانی اور بروقت علاج سے فرق پڑنے لگا۔ ایک ماہ مسلسل کومے میں رہنے کے بعد نوجوان کی حالت میں تیزی سے بہتری آنے لگی۔ مصنوعی تنفس کی ضرورت ختم ہونے پر جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔