Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا سے کوئی دشمنی نہیں،دیپکا

   ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کی اداکارہ پرینکا چوپڑا سے کوئی دشمنی نہیں ۔ہم دونوںکے کرئیرکی شروعات میں بہت فرق ہے۔مجھے یاد ہے کہ جب پرینکا نے “مس ورلڈ” کا خطاب جیتا تھا تو اس وقت میں اسکول میں پڑھتی تھی۔ پرینکا کو برسوں سے جانتی ہوں۔اتنے عرصے میں کچھ بھی نہیں بدلا ۔ دونوں کے کرئیرمختلف ہیں۔وہ اپنے کرئیرکے لیے کچھ اورچاہتی ہیں ۔ میری خواہشات ان سے مختلف ہیں۔سب کو ہماری خواہشات کو نہ صرف سمجھنا چاہیئے بلکہ احترام بھی کرنا چاہیئے۔ مجھے ان سے مسئلہ نہیں۔پرینکا نے امریکی ٹی وی سیریئل 'کوانٹکو' سے ہالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اب وہ 'بے واچ' میں نظر آئیں گی۔ دپیکا 'ٹرپل ایکس' سے ہالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

شیئر: