Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طارق صالح کب قتل کئے گئے؟

صنعاء....جنرل پیپلز کانگریس کے قائدین نے انکشاف کیا ہے کہ سابق یمنی صدر علی صالح کے بھتیجے بریگیڈیئر طارق صالح کی موت ایک ہفتے قبل ہوئی تھی اور خود سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح ان کے جنازے میں شریک ہوئے تھے۔ بریگیڈیئر طارق صالح جنرل پیپلز کانگریس فور س کے کمانڈر بھی تھے۔ وہ گزشتہ ہفتے مقابلوں کے دوران زخمی ہوگئے تھے جن کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ طارق صالح کی نماز جنازہ الثنیہ جامع مسجد میں ہوئی تھی۔

شیئر: