Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بلدیہ فیکٹری شارٹ سرکٹ کانتیجہ؟

حیدرآباد...پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو جلسہ فوبیا ہوگیا ۔ اگر میں جلسہ کروں یا ریلی نکالوںتو سمجھ میں آتا ہے کہ میں اپوزیشن میں ہوں۔ ایم کیوایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ۔ بیلٹ کے ذریعے ایم کیوایم کو دفن کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سندھ کے شہری علاقے مسائلستان بن گئے۔کراچی، حیدرآباد میں کچرا نہیںاُٹھایا جاتا۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کا 8دسمبر کا جلسہ لوگوں کے خون پسینے کے پیسے سے کیا جارہا ہے۔ اصل ایم کیوایم کی 22اگست کو چائنا کٹنگ کی گئی ۔ایم کیوایم کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے لندن سے پاکستان کردیا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان نے مینڈیٹ بھی ہتھیالیا۔ انہیں پتہ ہے کہ جعلی دستاویزات پر انہوں نے سیاسی پارٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میئر کراچی اور حیدرآبادغبن کرکے پیسہ اپنی پارٹی کو دے رہے ہیں۔ان سے پوچھا جائے کہ جلسوں پر پیسہ کہاں سے خرچ ہورہاہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی نہیں گئی۔ سب کچھ شارٹ سرکٹ سے ہوا۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اسے دہشت گردی کا رنگ دیا۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں تنخواہ بٹ رہی تھی۔ مالکان نے کہا تالا لگا دو، کوئی پیسے نہ لوٹ لے۔ 

شیئر: