Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'لندن میں ٹرمپ کو مظاہروں کا سامناکرنا ہوگا'

اسلام آباد...لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کہنا بہت خطرناک بات ہے۔ٹی وی انٹرویومیں صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر تحفظات ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے لئے جاری امن مذاکرات کا حصہ ہے۔ اگر امریکہ کہتا ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے کہ تو بہت خطرناک ہے۔ فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر عالمی رہنما امریکی اعلان کی مذمت کرچکے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے۔ ہمیں متحد ہو کر ٹرمپ کو پیغام دینا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں۔ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر میئر صادق خان نے کہا کہ سنا ہے کہ ٹرمپ فروری 2018 میں برطانیہ کا دورہ کریں گے لیکن وہ سرکاری دورہ نہیں ہوگا۔ دیکھیں گے کہ کیا ہوگا، لندن میں ٹرمپ کے فینز نہیں ۔ اگر وہ آئیں تو انہیں بہت سے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔میئر لندن نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اچھے نہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے خیالات بدلنا چا ہئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ امر یکہ اور برطانیہ کے خصوصی تعلقات ہیں، لیکن اگر امر یکہ کوئی خراب چیز کرتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ آپ غلط کررہے ہیں۔ 
 

شیئر: