مارب.... شاہ سلمان امدادی سینٹر برائے فلاح عامہ کی جانب سے یمن میں متاثرین کی امداد کا کام جاری ہے ۔ مارب کمشنری میں غذائی اشیاءپر مشتمل ایک ہزار پیکٹس تقسیم کئے گئے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقسیم کی جانے والی اشیائے خورونوش میں کھانے کا تیل ، چاول ، آٹا ، نمک ، دالیں ، مصالحے اور دیگر ضروری اشیاءشامل ہیں ۔ ہر پیکٹ متعدد اشیائے خورونوش پر مشتمل ہے ۔