Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں، ’ایونجرز‘ اور ’جمانجی‘ سے مقابلے کیلئے تیار

فلمی صنعت سے وابستہ ایک شخصیت نے کہا کہ ’بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ ’کنگ‘ 2027 میں ریلیز ہو،‘ (فوٹو: ایکس)
تین سال تک بڑی اسکرین سے دور رہنے کے بعد سپر سٹار شاہ رخ خان اس سال اپنی ایکشن فلم ’کنگ‘ کے ساتھ واپسی کریں گے۔
جنوری میں جاری خصوصی پرومو میں تصدیق کی گئی تھی کہ یہ فلم 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
انڈین انٹرٹینمنٹ ویب سائیٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شاید ’کنگ‘ اپنی مقررہ تاریخ پر ریلیز نہ ہو سکے اور اسے 2027 تک مؤخر کر دیا جائے۔ تاہم، اب معلوم ہوا ہے کہ فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ’کنگ‘ بدستور 24 دسمبر 2026 کو ہی ریلیز ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ ’کنگ‘ کی ریلیز تین بڑی ہالی ووڈ فلموں کے درمیان ہوگی۔ 18 دسمبر کو ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘،اور ’ڈیونز، پارٹ تھری‘ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
 توقع ہے کہ  کو ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘، شاندار آغاز کرے گی۔ درحقیقت، ’سپائڈر مین، برانڈ نیو ڈے‘  کی غیر معمولی باکس آفس میں کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ انڈین شائقین میں مارول فلموں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔
اس کے مقابلے میں’ڈیون: پارٹ تھری‘ نسبتاً محدود مگر خاص ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرے گی۔ تاہم، ’ڈیون: پارٹ ٹو‘ نے انڈیا میں مجموعی طور پر 27.86 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا، جو اس فرنچائز کی مقبولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلم کی آئی میکس  میں ریلیز بھی اس کی کمائی میں اضافہ کر سکتی ہے۔
دوسری جانب’جمانجی: اوپن ورلڈ‘  بھی ایک ایسی فرنچائز کا حصہ ہے جس کی عوامی مقبولیت بہت زیادہ ہے۔ اس کی گزشتہ دو فلموں نے انڈین باکس آفس پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا، اسی لیے ڈوین جانسن، جیک بلیک، کیون ہارٹ اور کیرن گیلن پر مشتمل اس نئی فلم سے بھی کافی توقعات وابستہ ہیں۔
فلمی کاروبار سے وابستہ ایک ذریعے نے کہا کہ ’انڈیا ’کنگ‘ کو اس لیے برتری حاصل ہوگی کیونکہ یہ ایک ہندی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔
 ہالی ووڈ فلموں میں ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ سب سے بڑا مقابلہ ثابت ہوگی کیونکہ یہ فرنچائز اب انڈیا کی مقبول ترین فرنچائزز میں شامل ہے۔ تاہم، بین الاقوامی سطح پر تینوں ہالی ووڈ فلمیں بڑی ریلیزز ہیں اور بلاک بسٹر بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایسے میں ’کنگ‘ کو مناسب تعداد میں سینما سکرینز حاصل کرنے میں کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہ ’تاہم، ’کنگ‘ جیسی بڑی فلم ہی ان ہالی ووڈ دیو ہیکل فلموں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ شاہ رخ خان بیرونِ ملک سب سے بڑے انڈین سپر اسٹار ہیں۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی مارکیٹس میں ’کنگ‘ کی تقسیم یش راج فلمز کر رہی ہے، جو اپنے طویل تجربے اور ساکھ کی بدولت فلم کے لیے بہترین ممکنہ سکرینز اور شو ٹائمنگز حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔‘
فلمی صنعت سے وابستہ ایک شخصیت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ ’کنگ‘ 2027 میں ریلیز ہو، لیکن اس کا مطلب غالباً اپریل یا مئی تک انتظار کرنا ہوتا۔  ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز 21 جنوری کو طے ہے، جبکہ فروری کے پہلے ہفتے میں رمضان المبارک شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد ’سپرٹ‘ (5 مارچ) اور ’ورانسی‘ (7 اپریل) جیسی بڑی فلمیں بھی ریلیز ہوں گی۔ کرسمس کے موقع پر آنے کی وجہ سے ’کنگ‘ کو ابتدائی دنوں میں سکرین شیئرنگ کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن مثبت پہلو یہ ہے کہ یومِ جمہوریہ تک اسے کسی نئی بڑی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر فلم کو توقع کے مطابق زبردست مثبت ردعمل ملا تو اس کی کامیابی کی کوئی حد نہیں ہوگی۔‘

شیئر: