Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی کے نام پر اسکول ، فلمیں نصاب میں شامل

بالی وڈ کی مشہور معروف اداکارہ سری دیوی کی ماضی کی فلموں کی شہرت آج بھی ہے۔ اب سری دیوی کی فلمیں اسکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی ۔حال ہی میں سری دیوی نے اپنے نام پراسکول بنانے اوراپنی فلموں کو اسکول کا نصاب بنانے کی اجازت دیدی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق سری دیوی کے ایک مداح نے اداکارہ کے اعزاز میں ایک اسکول بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سری دیوی کی فلمیں اور ان کے رقص کے انداز کو پڑھایا جائےگا۔بونی کپور کی اہلیہ اور جھانوی کپور کی والدہ اداکارہ سری دیوی نے اپنے نام پر نہ صرف اسکول بنانے کی اجازت دیدی ہے بلکہ وہ ا سکو ل کا افتتاح اورنصاب کا تعین بھی کریں گی۔ سری دیوی نے مداح کی جانب سے اسکول بنانے کے فیصلے کو سراہا۔
 

شیئر: