Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبیہ کیس کے التوا کی درخواست مسترد

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے التوا کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نیب نے درخواست کی کہ نئے پراسیکیوٹر کی تقرری تک سماعت ملتوی کی جائے۔جسٹس مشیر عالم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جس بنیاد پر آپ سماعت ملتوی کرانا چاہتے ہیں یہ کوئی نکتہ نہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کا مذاق نہ اڑائیں، کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔ہمارے لئے ہر کیس ہائی پروفائل ہے۔اگر نیب سے کوئی لاءافسر پیش نہیں ہو سکتا تو پھر استعفی دے دیں۔التواءکی درخواست دائر کرنے کا حکم کس نے دیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے بتایا کہ التوا کی درخواست کا فیصلہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ کیس کی پیروی کے لئے نئے پراسیکیوٹر جنرل کے نام کی سمری بھیجی ہے، جلد منظور ہو جائیگی۔ مناسب ہوگا اس ہائی پروفائل کیس میں پراسیکیوٹر جنرل خود پیش ہوں۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس تو ملتوی نہیں ہو گا۔کیوں نہ چیئرمین نیب کو بلا کر پوچھ لیا جائے۔

شیئر: