Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی مزید استعفے آئیں گے،حمید الدین سیالوی

اسلام آباد ... پیر صاحب سیال شریف حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ بکیں گے اور نہ جھکیں گے۔ مطالبات پر قائم ہیں۔ دھرنا دیا اور نہ دوں گا۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا۔ اگر رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو گجرات اور گوجرانوالہ پھر لاہور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں سے (ن) لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے۔ ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے ۔بہت سے ایم این ایز اور ایم پی ایز استعفے کی پیشکش لیکر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے استعفوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کی تعداد نہیں بتا سکتا تاہم استعفے اتنے ہوں گے جو (ن) لیگ کے لئے کافی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی ہے ۔ شہباز شریف نے ملاقات کیلئے آنے کا کہا تھا مگر نہیں آئے۔ 

شیئر: