Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : کتب میلے میں زائرین کی قدیم مخطوطات میں دلچسپی

    جدہ - - - بین الاقوامی کتب میلے میںقلمی مخطوطات زائرین میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ۔ میلے میں آنے والے 5ویں صدی ہجری کے مخطوطات کی تصاویر شوق سے بنوا رہے ہیں ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش میں مخطوطات کے شعبہ کے سربراہ عبدالرحمان الحجیری نے کہا کہ یہاں رکھے جانے والے مخطوطات 5 ویں اور 11ویں صدی ہجری کے ہیں جو پہلی با ر نمائش میں رکھے گئے ہیں ۔مخطوطات اور قلمی نسخوں کو نمائش میں رکھنے کی یہ کاوش ثقافی و ادبی تنظیم کی جانب سے کی گئی جسے زائرین نے بے حد پسند کیا ۔ زمانہ قدیم کے مخطوطات رکھنے کا مقصد اس دور کی عکاسی کرنا ہے جن سے گزر کر اسلامی فن خطاطی کو عروج حاصل ہوا اور یہ ہمارے دور تک پہنچا ۔الحجیری نے مزید کہا کہ نمائش میں رکھے گئے تمام مخطوطات کے بارے میں انکی تفصیلات جن میں مولف کا نام اور دیگر معلومات  درج کی گئی ہیں تاکہ آنے والوں کو سہولت ہو ۔ مخطوطات ان لوگوں کیلئے بھی بے انتہاء مفید ہیں جو تحقیق کرتے ہیں ان سے انہیں کافی مدد ملتی ہے ۔ اس ضمن میں نمائش میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ امسال کتب میلے میں جو قدیم مخطوطات رکھے گئے ہیں وہ بہترین اقدام ہے ۔
 

شیئر: