Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ کے ہوٹل میں شراب؟

دمام۔۔۔۔مشرقی ریجن میں محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبداللطیف البنیان نے واضح کیا ہے کہ شرقیہ میں شراب پیش کرنیوالے ہوٹل کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ہوٹل انتظامیہ نے سعودی عرب میں رائج روایات اور ہدایات کے برخلاف ہوٹل آنے والوں کو پنیر اور شراب استعمال کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی کی غلطی سے مذکورہ پیشکش ٹویٹر پر چلی گئی تھی۔ یہ غلطی ہوٹل کے ایسے ملازم سے سرزد ہوئی جو عربی نہیں جانتاتھا۔ اس نے سعودی عرب سے باہر قائم ہوٹل کی معلومات نیٹ پردیدی تھی۔ اصلاح حال کی کارروائی کرلی گئی۔

شیئر: