Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر ی رہنماوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق کےلئے جدوجہد کرنے والوں پر تشدد،غیر قانونی حراست میں رکھنے اور ماورائے عدالت قتل سمیت غیرانسانی طریقوں کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے کشمیری لیڈروں کے گھروں پر چھاپے اور ظالما نہ اقدامات کشمیری عوام کو اپنے بہادر بھائیوں کے ساتھ یکجہتی سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈروں کو جعلی مقدمات میں پھنسانے اور انہیں گرفتار اور عدالتوں میں بار بار پیشیوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال حریت رہنما سید علی گیلانی کو 15سال پرانے کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس کا اجراہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکام تسلسل کے ساتھ کشمیری رہنماوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھ رہے ہیں اور انہیں غلط الزامات اور مقدمات بنا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کے نام پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ 

شیئر: