Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام میانہ روی کا علمبردار مذہب ہے، دہشت گردی کا نہیں، امام حرم الغامدی

    جدہ- - - - - - امام حرم شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے واضح کیا کہ اسلام دین رحمت ہے۔ اسے جدید وسائل کی مدد سے تمام بندگان خدا تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے۔ وہ  دعوۃ   سنٹر کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔  انہو ںنے کہا کہ دعوۃ سنٹر کے توسط سے 814افراد کا قبول اسلام اس بات کا ثبوت ہے کہ سنٹر سے منسلک داعیان کرام فرض شناسی کا مظاہرہ کر کے غیر مسلموں میں اسلام کے پیغام رحمت کو اخلاص اور ایمانداری سے پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ امام حرم نے کہا کہ ہمارا دین صحابہ کرام ؓ نے بڑی محنت ، اخلاص اور محبت سے لوگوں تک پہنچایا۔ ہمیں اسلام کی روشن تصویر بنی نوع انسان کے سامنے رکھنی ہو گی۔ ہمیں بتانا ہو گا کہ اسلام امن و سلامتی ، اعتدال اور میانہ روی کا علمبردار کا مذہب ہے،  دہشت گردی اوربدامنی کانہیں۔ امام حرم نے دعوۃ سنٹر سے منسلک مبلغین کو توصیفی اسناد بھی عطا کیں۔
 

شیئر: