Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالفین کو چاروں خانے چت کرد ینگے،بلاول

کراچی...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی2018 کا الیکشن جیت کر عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی ۔پیپلزپارٹی کے سواباقی جماعتیں علاقائی اور وقتی بلبلا ہیں ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، مولابخش چانڈیو ،سعید غنی سمیت نثار کھوڑو اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سندھ میں پارٹی فعال کرنے سمیت 2018 کے انتخابات کی تیاریوں حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول نے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ اب مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں ۔گالیوں کیساتھ دوسروں پر جھوٹے الزام بھی لگارہے ہیں لیکن 2018 کا الیکشن پیپلزپارٹی جیت کر مخالفین کو چاروں خانے چت کردے گی۔ علاقائی یا وقتی بلبلا پارٹی تماشہ دیکھتی رہ جائیں گی۔

شیئر: