Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازالدین، بال ٹھاکرے کے روپ میں

بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی ایک نئی فلم 'ٹھاکرے' میں کام کررہے ہیں۔ اس فلم میں نواز الدین معروف سیاستدان بال ٹھاکرے کا حقیقی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلمی کردار کیلئے نواز ان کے روپ میں ڈھل گئے ہیں۔ اداکار نوازالدین نے بال ٹھاکرے کے کردار کو اپنے لئے خوش قسمتی کا باعث قراردیاہے۔حال ہی میں نواز الدین کی بال ٹھاکرے کے روپ میں پہلی فلمی جھلک منظرعام پر آئی ہے۔ بال ٹھاکرے سال 2012 میں 86 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔
 

شیئر: