Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ٹائیگر زندہ ہے“ کیخلاف احتجاج ، سلمان کے پتلے نذرآتش

بالی وڈ کے دبنگ خان، سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے پہلے ہی روز تنازعات کا شکار ہوگئی، لوگوں نے سلمان خان کے پتلے نذر آتش کئے۔بالی وڈ میں پہلے فلمیں اچھے اسکرپٹ اور اداکاروں کی وجہ سے مشہور ہوا کرتی تھیں لیکن اب معاملہ اس کے برعکس ہوگیا ہے ۔ اب فلمیں متنازعہ کردار اور الفاظ کی وجہ سے معروف ہوجاتی ہیں جس کی تازہ مثال فلم پدماوتی ہے تاہم اب سلو میاں کی فلم بھی ریلیز کے پہلے ہی روز تنازعات کا شکار ہو گئی۔ یہ ایسی دوسری فلم ہے جسے راجستھان میں احتجاج کا سامنا ہے۔میڈیا کے مطابق جے پور میں ولمیکی کمیونٹی سے وابستہ افراد نے سلمان خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورسینما میں ریلیز کی جانے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور سلمان کے پتلے بھی نذر آتش کئے۔
 

شیئر: