Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری شادی کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں‘ ٹوئنکل کھنہ؟

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکشے کمار ایک بہترین اداکار ہیں۔ بالی وڈ کی آنے والی سماجی بائیوگرافی فلم ”پیڈ مین“ ویسے تو آئندہ برس ریلیز ہو گی تاہم ابھی سے ہی اس فلم کے چرچے ہیں۔ ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ جیسی فلم کے سامنے آنے کے بعد جہاں ہندوستانی سماج میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں وہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کی پیڈ مین سے بھی بہتری آئے گی۔ ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم کی پروڈیوسر اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ پیڈ مین فلم کے لئے اکشے کمار ان کی پہلی پسند نہیں تھے۔ ٹوئنکل کھنہ کے مطابق انہیں فلم کے ہدایت کار آر بالکے نے اس بات پر راضی کیا کہ اس کردار کے لئے اکشے کمار ہی ٹھیک ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ کے اس انکشاف کے بعد ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر وہ فلم میں اکشے کمار کو کاسٹ نہ کرنا چاہتیں تووہ کس اداکار کے لئے سوچتی رہیں؟ اس سوال پر ٹوئنکل کھنہ نے شرارتی انداز میں صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شادی خراب کرنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔ اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اکشے کمار ایک بہترین اداکار ہیں۔ 
 

شیئر: