Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں،ممنون

اسلام آباد ...صدر ممنون نے کہا ہے کہ خطے کا امن فعال روابط، باہمی تجارت میں اضافے اور موثر تعاون سے براہ راست منسلک ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے اقدامات سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ۔اسلام آباد میں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ اگر چہ دہشت گردی نے دنیا کے بہت سے ملکوں کو متاثر کیا ہے لیکن پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے فروغ میں بیرونی طاقتیں بھی ملوث ہیں۔صدر ممنون نے خطے کے تمام ممالک کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک اور سی پیک مغربی چین، جنوبی وسطی ایشیا، افریقہ اور یورپ کی منڈیوں کوایک دوسرے کے قریب لائے گا۔ مضبوط اقتصادی تعاون کے خواب کا علاقائی امن اور پرامن بقائے باہمی سے گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسی جذبے کے تحت افغانستان میں امن و استحکام کے لئے مخلصانہ اور غیر مشروط تعاون کیا ہے۔ا نسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے تحت سرحدوں کے موثر انتظام کےلئے ہمسایہ ملکوں کو اپنے مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔ صدر نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تناز عہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں جنگ کے خطرے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

شیئر: