Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر سٹی اور نیوکاسل یونائیٹڈ کی کامیابی

لندن : انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی، ا سٹوک سٹی، نیوکاسل یونائیٹڈ اور ٹوٹنہام ہوٹسپرنے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ مانچسٹر سٹی نے اے ایف سی برنموتھ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اگویرو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول اسکو ر کئے۔ سٹرلنگ ا ور ڈینیلو نے ایک، ایک گول کیا۔ سٹوک سٹی نے ویسٹ بروموچ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ نیوکاسل یونائیٹڈ نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا جبکہ ٹوٹنہام ہوٹسپر نے برونلی کو 0-3 سے زیر کیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

شیئر: