Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”پدماوتی“ کی ریلیز، سنسر بورڈ پھر رکاوٹ

ہندوستانی فلم سنسر بورڈ نے ایک بار پھر فلم ’پدماوتی‘ کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 12 جنوری کونمائش کے لئے پیش کرنے سے روک دیا۔’ ’پدماوتی“ ابتدائی مراحل سے انتہا پسند ہندوﺅں کے ہاتھوں مشکلات کا شکار رہی ،بعد ازاں سنسر بورڈ کی جانب سے بھی اسے پے درپے مسائل کا سامنا ہے۔ پہلے تو سنسر بورڈ نے سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کو نامکمل قرار دیا۔ اب سنسر بورڈ نے ایک بار پھر فلم کو سر ٹیفکیٹ کے لئے مزید انتظار کا عندیہ دے دیا۔ سنسر بورڈ کے مشیر کا کہنا ہے کہ فلم ’پدماوتی ‘ سے پہلے 40 سے زائد مختلف زبانوں کی فلمیں سر ٹیفکیٹ ملنے کی منتظر ہیں۔ ’پدماوتی‘ کی جانچ پڑتال کے لئے ایک خصوصی پینل بنے گا کیونکہ فلم جزوی طور پر تاریخی حقائق پر مبنی ہے اور اس کی جانچ پڑتال کا عمل 5 ماہ میں مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کو ابتدا میں یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا جس کے بعد 12 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب فلم کی ریلیز میں مزید تاخیر ہوگی۔
 

شیئر: