Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور کترینہ سب پر بازی لے گئے

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دے کر سب پر بازی لے گئے۔سلمان خان اور کترینہ کیف نے زور شور سے اپنی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ کی تشہیر کی جو سینما گھروں کی زینت بن گئی۔دونوں اداکاروں نے لوگوں کو اپنی فلم کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہر طریقہ اختیار کیا۔ سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شیئر کرائی جس میں سلمان اور کترینہ اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی پیشگی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔سلمان اور کترینہ کی یہ وڈیو دراصل ملبوسات تیار کرنے والے بین الاقوامی برانڈ کے لئے بنائی گئی ہے، جسے فلم کی پروموشن کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان اور کترینہ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے ذریعے 5 سال کے طویل کے عرصے بعد ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں۔
 

شیئر: