Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قائد_کا_پاکستان، ٹاپ ٹرینڈ

25 دسمبر 1876 کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پیدا ہوئے، اس دن کی منا سبت سے پاکستان بھر میں ہر سال 25 دسمبر کویوم قائد اعظم منایا جاتا ہے اور قائد کی اس ملک کے لئے خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے25 دسمبر کو ٹویٹر پر مختلف ہیش ٹیگ جاری کیے گئے جن میں سرفہرست ہیش ٹیگ #قائد_ اعظم تھا جو پاکستان میں دوسرے نمبر پر جبکہ عالمی ٹریندز میں 23ویں نمبر پر پہنچ گیا۔اس کے علاوہ بھی مختلف ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے جن میں '#قائد_کا_پاکستان، #میرا_ہیرو_جناح، #سالگرہ_مبارک_قائد سرفہرست رہے۔صارفین ہیش ٹیگ کے ساتھ قائداعظم کے اقوال اور ان کی خدمات کو اپنی ٹویٹس میں شامل کرتے رہے۔
مزید پڑھیں:شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی رہائی
گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا : پاکستان، جنوبی ایشیااور اس کے اردگرد کے مسلمانوں کے لئے امید کی کرن ہے،جو قائداعظم محمد علی جناح کی لیڈرشپ میں بنا،وہ عظیم قائد، شاندار مدبر اور حکمت عملی میں ماہر تھے جنہوں نے پاکستان کا مقدمہ لڑا۔
یونایٹیڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام نے اس حوالے سے ٹویٹ میں قائد اعظم کا قول شامل کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ نہ با لیں کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا :ان تمام لوگوں کو قائد اعظم کا دن مبارک جو قائد کے تصور کے مطابق پاکستان کو خوشحال اور روادار معاشرہ بنانے کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: #میں_کہنا_چاہتا_ہوں
معروف پاکستانی اینکر اور اداکار حمزہ علی عباسی نے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحریر کیا:جتنی بڑی آزمائشیں ہوتی ہیں، اتنی ہی بڑی قسمت ہو تی ہے۔یہ میرا یقین ہے کہ اللہ نے بابا ئے قوم کے ذریعے جس ملک کو بنایا، اس کی بھی قسمت اتنی ہی اچھی ہے۔
معروف کالمسٹ اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ قائد ہم شرمندہ ہیں کہ آپ کے منصب پر نوازشریف جیسے لوگوں کو بھی پاکستان نے برداشت کیا۔
سینٹر شیریں رحمن نے اپنے خیالات کا اظہاران الفاظ میں کیا:آپ بہت سے لوگوں کے لیے بہت کچھ ہیںلیکن ایک چیز جس کے لیے آپ کو کھڑے ہوئے، ایک جامع پاکستان تھا ،ہم اس ملک کو حاصل کرنے کے قابل نہیں تھے لیکن آپ کی متاثر کن شخصیت کا شکریہ جس نے اس قابل بنایا۔
رائے دیں:2017ءمیں سعودی عرب کی اہم ترین خبر کیا تھی؟
 

شیئر: