Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہوں میں صنفی امتیاز عالمی مسئلہ ہے، پرینکا

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مرد اور خواتین کی تنخواہوںکا فرق عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور یہ ہر شعبے میں پایا جاتا ہے۔ پرینکا نے کہا کہ چاہے وہ ہالی وڈہو، بالی وڈ یاکوئی اورکاروباری شعبہ، ہر شعبے میں مردوں کو خواتین کی نسبت زیادہ تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تنخواہوں میں پایا جانے والا صرف فلم انڈسٹری تک ہی محدود نہیں بلکہ میرا فوربس کی 100 سیلبرٹیز کی لسٹ میں ٹاپ 10 میں انتخاب بھی اسی مسئلے کی عکاسی کرتا ہے لیکن مجھے ٹاپ 10 میں آنے پر بے حد خوشی ہے۔
 

شیئر: