Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول اور نواز شریف ایک ہوگئے ،مشرف

  دبئی ...سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلاول اور نواز شریف دونوں ایک ہو گئے۔ وہ فوج پر دباو ڈالنا چا ہتے ہیں۔ فوج پر دباو ڈالنے کا طریقہ یہ ہے کہ مجھ پر دباو ڈالا جائے۔بلاول پہلے مرد بنے پھر میرے خلاف نعرے لگوائے۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا سب سے زیادہ فائدہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اٹھایا۔ یہ صرف باتیں کررہے ہیں، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اگر شواہد ہیں تو سامنے لائیں۔ٹی وی انٹرویو اور وڈیو بیان میں انہو ں نے کہا کہ بے نظیر کو سیکیورٹی دینا میری ذمہ داری نہیں تھی اس کے باجودحکومت نے انہیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔ لیاقت باغ سے بی بی محفوظ گاڑی میں بیٹھیں۔ گاڑی میں موجود باقی لوگوں کو کچھ نہیں ہوا۔ بینظیر کے قتل کا فائدہ کسے ہوا، مجھے کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ میرا تو بینظیر کے ساتھ معاہدہ تھا۔عالمی طاقتیں تو چاہتی تھیں کہ میں صدر رہوں۔اس کا فائدہ تو آصف زرداری کو ہوا جو بلاول کے والد ہیں۔ اب بلاول اپنے والدکے خوف سے میرے خلاف نعرے لگوا رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بے نظیر کو بم پروف گاڑی سے باہر نکلنے کے لئے کس کہا تھا۔ جس فون پر 3 مرتبہ کال آئی تھی، اسے کس نے غائب کیا؟ رحمان ملک بی بی کا سیکیورٹی چیف تھا، کہاں غائب ہو گیا تھا؟خالد شہنشاہ کو کس نے قتل کرایا؟ ۔ بی بی کا پوسٹ مارٹم کس نے نہیں ہونے دیا؟ یہ تمام ثبوت ایک ہی شخص کی طرف جاتے ہیں اور وہ آصف علی زرداری ہے۔ ایک سوال پر مشرف نے کہا کہ نواز شریف نے افتخار چوہدری کو میرے خلاف استعمال کیا۔ یہ لوگ میری واپسی سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا شور ان کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

شیئر: