#ویرشکا_کی_شادی، ٹویٹر پر عالمی ٹرینڈ

بالی وڈ فلم انڈسٹری اور کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نو بیاہتا جوڑے ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکے دہلی میںدیئے جانے والا استقبالیہ کے بعد 26 دسمبر کو ممبئی میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ اور شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے تمام ستاروں نے شرکت کی۔اس تقریب کی مناسبت سے جاری ہیش ٹیگ #ویرشکا_کی_شادی ٹویٹر پر عالمی ٹرینڈ بن گیا۔ہیش ٹیگ انڈیا میں پہلے نمبر پر جبکہ عالمی ٹرینڈ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ۔
مزید پڑھیں:گروندھاوا کے ”لاہور“ کو ریکارڈ توڑ ویوز حاصل
 پاکستان میں بھی یہ ہیش ٹیگ کچھ دیر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا۔اس تقریب میں شرکت کرنے والے کرکٹ ستارو ںمیں مہیندرا دھونی، روہت شرما،راوی چندرن،جیدیو انیداکت،چتیشور پجارا،ایشون راوی،یووراج،ظہیر اورسچن ٹنڈولکر جبکہ بالی وڈ ستاروں میں ایشوریا رائے،شارخ خان، ابیشک بچن،کترینہ کیف اورامیتابھ بچن کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے۔صارفین نے اس ٹرینڈ میں ویرات اور انوشکا کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ان پر تبصرے کئے۔
مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
دیشا نامی صارف نے ٹویٹ میں لکھا:مضبوط جوڑی،کامیاب کرکٹر ویرات کوہلی اور اسکی کامیاب خوبصورت بیوی انوشکا شرما کی شادی آج کا سب سے بڑا ایونٹ رہا۔انہیں اکٹھے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،انہوں نے اپنا نام خود بنایا۔
 
 

شیئر: