Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا بمقابلہ پاکستان: ہاتھ نہ ملانے پر شور کے بجائے ’پاکستان اپنی پرفارمنس پر توجہ دے‘

پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے بعد انڈیا کی کپتان حرمانپریت کور اور پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔
اس سے قبل انڈین میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا انڈین ٹیم میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حالیہ ایشیا کپ کے میچز میں انڈیا کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے سلسلے کا آغاز ہوا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر مختلف قسم کی آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عروج جاوید نے ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاتھ نہیں ملانے تو نہ ملاؤ جاؤ بھاڑ میں۔‘
شاید ہاشمی نے لکھا کہ ’ہاتھ نہ ملانے کا سلسلہ جاری رہنا افسوسناک ہے۔‘
کرکٹ سارکزم نامی اکاؤنٹ نے ہاتھ نہ ملانے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کو ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر نہیں بلکہ کھیل پر توجہ رکھنی چاہیے،
اسرار علی نے جواب میں کہا کہ ’اب مایوس ہونے کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب اس بات کو قبول کریں کہ وہ آپ سے نفرت کرتے ہیں اور ان سے ردعمل میں نفرت کی جیے اور اپنی عزت کی جیے۔‘

شیئر: