Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی جیسا این آر او کبھی نہیں کیا،وزیر داخلہ

  کوئٹہ ...وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو انتشار کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے پر دوسرا سنگ میل عبور کریں گے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلزپارٹی نے کیاتھا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے میں استحکام رکھنا ہے اور اس کے لئے کام کرنا ہے۔ ہندملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے،کوئٹہ چرچ جیسے واقعات سرحد بار سے دراندازی سے کئے جاتے ہیں۔ ہند سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے کروڑوں ڈالر استعمال کررہاہے اور وہ افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے سی پیک کوناکام بناناچاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013میں دہشت گردی اس قدر تھی کہ بلوچستان،کراچی کی شاہراہیں غیرمحفوظ تھیں۔اب گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ہندسمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ معیشت پر ہے۔معیشت مضبوط ہوگی تو کوئی ملک میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان کو مضبوط کرنے میں استحکام رکھنا اور اس کے لئے کام کرنا ہے۔طاہر القادری قومی یکجہتی کے لئے اے پی سی بلائیں۔دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم کو للکارنے والوں کا ہم یک جہتی سے مقابلہ کریں گے۔ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا ملک کو ڈبودیتاہے۔سیاسی استحکام ملکی ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے۔

شیئر: