Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل اور مادھوری17برس بعد پھر ایک ساتھ

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور مادھوری دکشت کی فلمی جوڑی کافی پرانی ہے۔ ماضی میں دونوں کی فلمیں سپرہٹ رہ چکی ہیں۔ اب ان دونوں کو فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرلیاگیاہے۔انہیں ہدایتکار اندرا کمار کی نئی فلم ” ٹوٹل دھمال“ کے لئے منتخب کیاگیاہے ۔ دونوں اداکار 17 برس کے بعد پھر اسکرین پراکٹھے ہوں گے۔ 61 سالہ انیل کپور اور 50 سالہ مادھوری اس سے قبل 80 اور 90 کی دہائی کی مشہور فلموں ' تیزاب، رام لکھن، بیٹا اور 2000 کی فلم پکارمیں ساتھ کام کرچکے ہیں ۔فلم' ٹوٹل دھمال' دھمال سیریز کی تیسری فلم ہے ۔اس کی پہلی فلم 2007 اور دوسری سیریز فلم ' ڈبل دھمال ' 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سیریز کی تیسری فلم اگلے برس سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: