Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں آج بارش متوقع

   ریاض.... ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آ ج تبوک ریجن میں ہلکی اور کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی ۔ موسم سرماکی بارش تبوک ریجن سے ہوتی ہوئی الجوف اور شمالی حدود کے علاقوں تک پہنچے گی ۔ سبق نیوز نے ماہر موسمیات الحصینی کے حوالے سے مزید خبر دی ہے کہ کل بروز پیر مکہ مکرمہ ، الباحہ ، عسیر اور جازان میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے ۔ آج بروز اتوار تبوک ، الجوف اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں موسم غبار آلود بھی رہے گا ۔ ان علاقوں میں ہوا بھی تیز ہو گی ۔ ہائی وے پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ 

شیئر: