Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آل_پارٹیز_کانفرنس

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے شروع ہو تے ہی ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #آل_پارٹیز_کانفرنس_سانحہ_ماڈل_ٹاؤن جاری کیا گیا جوپاکستان بھر میں کچھ ہی دیر میں پہلے نمبر کا ٹرینڈ بن گیا اور ہفتے کی رات تک پہلے نمبر پر رہا اور رات کو کچھ گھنٹے چوتھے نمبر پر رہنے کے بعد اتوار کے دن بھی دوسرے نمبر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔عالمی ٹرینڈز میں یہ ہیش ٹیگ پہلے 50 ویں نمبر پر پہنچا اور کچھ ہی دیر میں 20ویں نمبر کا ٹرینڈ بن گیا۔
مزید پڑھیں:#طلاق_ ثلاثہ_ بل
چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا:آج کی کانفرنس میں مختلف الخیال قیادتوں اور جماعتوں کو جمع کرنے میں میرا کمال نہیں۔تمام جماعتیں حرمت انسانیت اور عدل و انصاف کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، پاکستان میں اب قومی اداروں کو مسمار نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاکستان، عدلیہ، پاک فوج اور جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف اکٹھے ہیں۔
مشہور کالم نگار اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہاکہ شریف برادران کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ اس وقت وہ اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں، اب کوئی انہیں  ظلم کے انجام سے نہیں بچا سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ایشو پر اتنی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوئی ہیں ۔
مزید پڑھیں:#این آر او ۔ نامنظور
ایکسپریس نیوز کے ہوسٹ آفتاب اقبال اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں:نوازشریف ، شہباز شریف اگر تعزیتاً دو جملے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے بول دیتے تو بھی ہمدردی کا حصول ممکن تھا۔ سیاسی اختلاف بجا لیکن ایسے نازک ایشو پر خاموشی نے انہیں سب کی نظروں میں ویسے ہی مجرم بنا دیا ہے۔
ایک صحافی نے کہا کہ تحریکِ انصاف ،پیپلز پارٹی، جماعتِ اسلامی ، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت، تعجب ہے ،فضل الرحمن، اچکزئی اورنوازشریف پر کہ جنہوں نے آج تک انسانی جانوں کے قتل کی مذمت پر ایک لفظ نہیں بولا۔
سما ٹی وی کا اس حوالے سے  ٹویٹ تھا'مجھے کیوں نکالا'بھی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
 

شیئر: