Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن میں مال روڈ پر 2 دھماکے،7 افراد زخمی

اسلام آباد..... بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کی مال روڈ پر یکے بعد دیگرے2 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مال روڈ پر ڈی پی او آفس کی تعمیر جاری ہے اور دفتر کی تعمیر کے لئے پڑی ہوئی بجری میں شدت پسندوں کی جانب سے چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد اس وقت دھماکے سے پھٹا جب سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔ دھماکے کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ قافلے میں شریک جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا شروع کردیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران اسی بجری میں دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر: