Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی لڑکی پر اسرائیلی عدالت میں فرد جرم عائد

مقبوضہ بیت المقدس ..... ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس لڑکی کو فوجیوں کو تھپڑ اور ٹھوکریں مارتے دیکھا گیا تھا۔ 2 ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد تمیمی کو فلسطینی ایک ہیرو اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ تمیمی کو فوجی عدالت میں اپنے خلاف 12 الزامات کا سامنا ہے۔ تمیمی کی والدہ اور ایک کزن کو بھی اس واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔
 

شیئر: