Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# پاکستان _ نے _ ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کردیا

گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روکنے کا جو بیان دیا ہے وہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔
متعدد پاکستانیوں نے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں حصہ لیکر اپنا کردارادا کیا۔
بتول فاطمہ نے ٹویٹ کیا: امریکی صدر کہتے ہیں کہ امریکہ نے پاکستان کو امداد دیکر بے وقوفی کی لیکن میں کہتی ہوں کہ بے وقوف ہم تھے جو آپ کی دوستی پر اعتبار کر بیٹھے۔
خان آصف نے ٹویٹ کیا: امریکہ نے پاکستانیوںکو بے وقوف بنایا، اپنا کام نکالنے کے بعد اسکا یہ وتیرہ رہا ہے۔
حماد محمود نے ٹویٹ کیا: ایک ناراض شخص اخلاقی طور پر بلند پاکستانیوں کو ذمہ دار قرار نہیں دے سکتا۔
رفیق گجراتی نے لکھا:ویسے اب ٹرمپ کو پتہ چلاہے کہ کوئی پیسے کھا جائے تو پاکستانیوں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔
ایک گمنام ٹویٹ یہ تھا: ”ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا کیونکہ امریکہ اپنی شکست کا اعتراف کرچکا ہے۔
میاں احمد حسین ٹویٹ کرتے ہیں: امریکہ کا گزارہ پاکستان کے بغیر نہیں ہوسکتا۔
حفصہ کا ٹویٹ تھا: افغانستان میں مکمل شکست دیکھ کر امریکہ بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں