Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف علی 'بزنس مین' کے روپ میں

بالی وڈ فلمی اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کو نئی فلم مل گئی ۔ اس کا نام ' بازار' ہے ۔گورو چاولہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ' بازار' میں سیف علی خان ایک گجراتی بزنس مین کا کردار ادا کریں گے جسکی کہانی اسٹاک مارکیٹ کے تجارتی معاملات کے گرد گھومتی ہے۔ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا کہ ' بازار' ایک کمرشل فلم ہے جس میں وہ ایک مضبوط ،طاقتور کردار ادا کریں گے۔ کہاجارہاہے کہ یہ فلم ہالی وڈ فلم کی کاپی ہے۔ سیف علی نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایسی باتیں جھوٹ ہیں۔ سیف علی ان دنوں اپنی ایک اور فلم ' کالاکنڈی' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 12 جنوری کو سینما کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: