Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیا مرزا کو نئی فلم سے امیدیں

بالی وڈ کی اداکارہ دیا مرزا ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم کا حصہ بننے کے بعد دیا مرزا نے اس فلم سے کئی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ انہوںنے ایک انٹرویو میں کہاکہ سنجے کی فلم کا حصہ بننے پر وہ کافی پرجوش ہیں۔ دیا مرزا کا کہنا ہے وہ امید کررہی ہیں کہ یہ فلم ان کے نی کریئر کو نئی راہ پر گامزن کر دے گی ۔اس فلم میں سنجے کا کردار رنبیر کپور نبھارہے ہیں جبکہ دیا مرزافلم میں سنجے کی حقیقی اہلیہ منیاتا کے کردار کو سینما اسکرین پر پیش کریں گی۔دیا مرزا کئی برس کے بعد اس فلم کے ذریعے سینما اسکرین پر آئیں گی۔ فلم ابھی تیاریوں کے مراحل میں ہے۔
 

شیئر: