Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ٹائیگر زندہ ہے“ کی کمائی 300کروڑ کے قریب

 بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے شاندار بزنس کرتے ہوئے 300 کروڑ کے قریب کمائی کر لی ہے۔ فلم میں کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال کے بعد اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔ شائقین نے دونوں کی ایکساتھ اداکاری کو بہت سراہا۔ فلم کی عکسبندی مختلف ممالک میں کی گئی۔ بالی وڈاداکار سلمان خان نے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے مداحوں کی محبت اور تعریف بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ فلم پر شائقین کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اداکار نے کہا ہدایتکار علی عباس ظفر کیساتھ انکی یہ دوسری فلم ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کروں۔ 
 

شیئر: