Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخفجی میں 7ہندوستانی ملاحوں کو بچالیا گیا

دمام ..... مشرقی سعودی عرب کی الخفجی کمشنری کے کوسٹ گارڈز نے بوٹ میں آگ لگ جانے کے بعد 7ہندوستانی ملاحوں کو یقینی موت سے بچالیا۔ الشرقیہ میں کوسٹ گارڈز کے ترجمان احمد العتیبی نے سبق ویب سائٹ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ملاح نے اطلاع دی تھی کہ انکی بوٹ العمودہ تحصیل کے شمال میں آگ کے حادثے سے دوچار ہوگئی ہے۔ مدد کی جائے۔ کوسٹ گارڈز فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور انہوں نے 7ہندوستانی ملاحوں کو متاثرہ بوٹ سے نکال کر خفجی جنرل اسپتال منتقل کیا۔
 

شیئر: