Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ،پولیس کے زیر حراست شہری کی ہلاکت،مشتعل افراد کا تھانے پر حملہ

قاہرہ ۔۔۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس کی حراست میںایک شہری کی ہلاکت کے بعد مشتعل مظاہرین نے تھانے پر حملہ کر دیا ہے ۔پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے ایک سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس کی ایک کار کو نذر آتش کردیا ۔انھوں نے تھانے پر پتھراؤ کیا اور دھاوا بولنے کی کوشش کی ۔اہلکار کے مطابق پولیس نے مرنے والے شخص کو منشیات کے ایک کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور متعدد کو گرفتار کر لیا۔ مصری حکام نے جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

شیئر: