Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشانت 32 کے ہوگئے

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ 32 برس کے ہوگئے ۔ اداکار سشانت نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 2008 میں مشہور ٹی وی سیریل سے کیا۔ڈراموں میں مشہور کردار کے باعث سشانت کو بالی وڈ کی آفر ہوئی ۔ 2013 میں ریلیز ہونےوالی” کائی پوچے“ سشانت کی پہلی بالی وڈ فلم رہی ۔ 2014 میں ریلیز ہونےوالی ”شدھ دیسی رومینس“ نے انہیں شہرت دلوائی۔اس فلم میں ان کے ساتھ پرینیتی چوپڑا اور وانی کپور تھے بعد ازاں سشانت نے کئی فلموں میں کام کیا۔ وہ کم عرصے میں انڈسٹری کے مشہور اداکار بن گئے۔ سشانت ان دنوں سائنس فکشن”چندا مامادورکے“ میں خلانورد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

شیئر: