Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرینگے، خرم دستگیر

اسلام آباد.... وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خود مختاری کے دفاع کیلئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایل او سی پر ہند نے اشتعال انگیزی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کےلئے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔ اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ سال 2017 میں ایل او سی پر ہندنے اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ہندوستانی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے، دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
 

شیئر: